ٹوبہ میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر ماحولیاتی ٹیم نے تحصیل پیرمحل میں مختلف اینٹوں کے بھٹوں کا معائنہ کیا۔چیکنگ کے دوران زِگ زیگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک بھٹہ مسمار کیا گیا جبکہ بھٹہ مالک پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سموگ انسانی صحت اور زراعت کیلئے سنگین خطرہ ہے، اس کے تدارک کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں