ٹوبہ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت قبضہ مافیا کے خلاف آپریشنز جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پیر محل ذوالفقار صابر کی زیر نگرانی حلقہ سی پلاٹ میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔آپریشن کے دوران بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات مسمار کی گئیں اور سرکاری زمین قابضین سے واگزار کرائی گئی۔ اس موقع پر پولیس، ریونیو، سول ڈیفنس اور میونسپل کمیٹی کے عملے نے بھی بھرپور حصہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری زمین کو ہر صورت واگزار کرا کے عوامی مفاد میں استعمال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں