ٹوبہ میں سویشواکنامک سروے کی رجسٹریشن جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چاروں تحصیلوں میں سوشیو اکنامک سروے کی رجسٹر یشن جاری ہے۔حکام کے مطابق اب تک 21ہزار سے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے ۔ اس سروے کا مقصد علاقے میں معاشی و سماجی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینا ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو موثر بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سروے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں تاکہ حکومتی اقدامات سے زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں