ٹوبہ میں مریم نواز وومن ہاکی لیگ کا انعقاد جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر نگرانی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف وومن ہاکی لیگ کا شاندار انعقاد جاری ہے، جس میں ملک بھر سے 100سے زائد کھلاڑ ی حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان کی نیشنل ٹیم کی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔لیگ کے تحت آج دو اہم میچز کھیلے گئے، جن میں رفیق سینٹر کا مقابلہ میریج مال سے جبکہ البیک مال کا مقابلہ پرائیویٹ اسکول اینڈ کالجز سے ہوا۔ کھلاڑیوں نے اپنی مہارت اور جذبے سے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ شائقین کی بڑی تعداد نے ان میچز سے لطف اٹھایا۔یہ ایونٹ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق علاقائی کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ فراہم کرنے کیلئیمنعقد کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں