ٹوبہ میں ہنی ٹریپ گینگ کا اہم رکن کانسٹیبل نکلا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پولیس ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک منظم”ہنی ٹریپ گینگ”سرگرم تھا جو اوورسیز پاکستانیوں اور صاحبِ حیثیت شہریوں کو جال میں پھنساکر بلیک میلنگ کے ذریعے لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھا۔حیران کن انکشاف گینگ کا اہم رکن ڈسٹرکٹ ٹوبہ پولیس کا کانسٹیبل نکلا ایک مبینہ ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او سٹی اور دو پرائیویٹ شخصیات ہنی ٹریپ گینگ کی سرپرستی کرتے تھے جن کے نام بھی بہت جلد منظر عام پر لائے جانے کا امکان ہیں تفصیلات کے مطابق ملزمان محمد نعیم ، ولی محمد، عمران سلیم ، حافظ قاسم (پولیس کانسٹیبل)، مدثر، راشدہ، آصف، آصفہ اور فیاض آرائیں نے مل کر یہ گینگ تشکیل دے رکھا تھا۔ گینگ کی خواتین اپنے گھر بلا کر مردوں کو جنسی تعلقات کے جال میں پھنسا کر ویڈیوز بناتی تھیں جبکہ دیگر ساتھی مسلح ہوکر نقدی، موبائل فونز، سونا اور قیمتی اشیا چھین لیتے تھے۔ذرائع کے مطابق ملزمان متاثرہ افراد کو ان کی برہنہ ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتے تھے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں