54

ٹوبہ میں 4 لاکھ 19ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائینگے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔انسداد پولیو مہم یکم دسمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ 19 ہزار سے بچوں کو پولیو سے بچائو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 2071 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم کو دہرانے کامقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے،والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں اور گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں