ٹوبہ ‘پل کلیرا اڈا کے قریب قتل کی لرزہ خیز واردات

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) چرنالہ پل کلیرا اڈا کے قریب ایک افسوسناک اور لرزہ خیز قتل کی واردات پیش آئی جہاں مقتول کی شناخت اللہ دتہ بگھیلہ سکنہ چک 732گ ب کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے جبکہ پولیس مختلف پہلوں سے تفتیش کر رہی ہے، علاقے میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں نے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں