ٹویوٹا گاڑی کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں ٹویوٹا انڈس موٹرز نے اپنی مقبول آف روڈ ایس یو وی ٹویوٹا فارچیونر کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد گاڑی کی قیمت25 لاکھ روپے تک سستی ہو ہو گئی۔ پاک وہیلز ویب سائٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے روح رواں سنیل منج نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ اس قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی ہے، جس کے نتیجے میں گاڑی کی قیمت میں تقریبا 15 لاکھ روپے کا فرق آیا۔ باقی 10 لاکھ روپے کمپنی نے اپنے مارجن میں سے کم کیے۔اسی حوالے سے ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے بھی تصدیق کی کہ حکومت کے ٹیکسوں میں کمی کی وجہ سے قیمت میں بڑا فرق پڑا، جبکہ کمپنی نے اپنی منافع کی حد سے کمی کر کے صارفین کے لیے گاڑی مزید سستی کی۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی کی قیمت میں شامل 55 سے 65 فیصد حصہ حکومت کے ٹیکسز پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں سیلز ٹیکس 25 فیصد، ایف ای ڈی 10 فیصد اور دیگر شامل ہیں۔ ٹیکسوں میں کمی کے بعد جب قیمت کم کی گئی تو ٹیکسز بھی کم ہو گئے، جس سے مجموعی کمی ممکن ہوئی۔ٹویوٹا فارچیونر کی نئی قیمتوں میں فارچیونر جی (Fortuner G): نئی قیمت 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے (پہلے 25 لاکھ زیادہ) اور فارچیونر وی (Fortuner V): نئی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے (25لاکھ 70ہزار کی کمی کے بعد) ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں