ٹک ٹاک ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے بیٹی قتل کردی

راولپنڈی (بیوروچیف) راولپنڈی میں باپ نے مبینہ طور ٹک ٹاک اکائونٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی مہک شہزادی سے ٹک ٹاک اکائونٹ ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بیٹی کے انکار پر طیش میں آکر اسے گولی مار کر قتل کردیا۔ واقعہ تھانہ روات کے علاقے ڈھوک چوہدریاں تخت پڑی میں پیش آیا۔واقعے کا مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل شہباز انجم کیانی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے بیٹی پر فائرنگ کرکے قتل کیا ۔ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں