ٹھنڈے موسم میں ڈاکو ،چور سرگرم،پولیس تھانوں تک محدود

ساہیوال (بیوروچیف) ڈاکو ریٹائرڈ آرمی ملازم، ریٹائرڈ ایس ڈی او آبپاشی، بنک کیشیر اورسرکاری ملازم سے ایک کروڑ 5لاکھ 98 ہزار 100 روپے کی نقدی، زیورات اور 12 موبائل چھین کر لے گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر شادمان ٹاؤن میں آرمی کے ریٹائرڈ ملازم خاں محمد کے داماد ظفر ساجد کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یر غمال بنالیا اور 23 ہزار روپے نقدی، 19لاکھ 60 ہزار روپے کے زیورات، شادمان ٹاؤن میں ہی ریٹائر ڈ ایس ڈی او آبپاشی کے گھر میں داخل ہو کر اہلیانہ کو یر غمال بنا کر 84 لاکھ روپے کے زیورات گھڑی راڈ و، چک 93 چھ آر میںاسامہ ٹیلر ماسٹر سے تین موبائل، نقدی 22 ہزار روپے، جھال روڈ پر رمضان سے موبائل، چک 136 نو ایل لنک نہر پر سید ارسلان بنک کیشئر سے 3 موبائل، نقدی 5100 روپے، چک 124 نو ایل میں زاہد اقبال دوکاندار حجام کے گھر سے موبائل، نقدی 91 ہزار روپے، چک 33 بارہ ایل میں مولانا شاہد اللہ امام مسجد سے موبائل، نقدی 30 ہزار روپے، چک 14 چودہ ایل کے قریب اللہ دتہ سرکاری ملازم سے موبائل، نقدی 12 ہزار 500 روپے، چک 164 نو ایل میں غلام رسول سے دو موبائل، نقدی 50 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ پولیس فرید ٹا ؤن، فتح شیر، غلہ منڈی، کمیر، صدر چیچہ وطنی اور غازی آباد نے 9 مقدمات 392 397, ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں