ٹھٹھہ اور خیرپور میں مسافر بسیں حادثے کا شکار،9افراد جاں بحق

کراچی (بیوروچیف ) ٹھٹھہ اور خیرپور میں مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ کراچی ٹھٹھہ بائی پاس پر تیز رفتار بس کھائی میں گر گئی حادثے کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو ٹھٹھہ سول اسپتال منتقل کیاگیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق افراد کراچی سے کینجھر جھیل جارہے تھے، متاثرہ بس میں سوار افراد اورنگی ٹائون کے رہائشی ہے۔دوسری جانب خیرپور میں گمبٹ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 3مسافرجاں بحق اور 40سے زائد زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں