ٹین بجا کر سحری کے وقت جگانے کا سلسلہ جاری

کمالیہ ( نامہ نگار) کمالیہ میں ٹین بجا کر شہریوں کو سحری کے وقت جگانے کا قدیم سلسلہ آج بھی جاری ہے 60سالہ ریلوے اسٹیشن کے رہائشی بابا جہانگیر اس روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں سحری کے وقت روزہ داروں کو بیدار کرنے کے لیے ٹین کھڑکانے اور ڈھول بجانے کا سلسلہ برسوں سے چلا آ رھا ہے اگرچہ آج کے جدید دور میں موبائل فون آلارم اور مساجد سے کیے جانے والے وقت سحری کے اعلانات پر اکتفا بڑھ رہا ہے تاہم “ڈما ڈم ڈم” ڈھول بجا کر سحری کے لیے جگانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ یکم رمضان المبارک کی سحری سے آخری روزے تک کمالیہ کی گلیوں میں ڈھول بجا کر اور “اٹھو روزے دارو کی صدا لگا کر سحری کے لیے جگانے والے بابا جی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ قدیم روایت کو زندہ رکھنے والے یقینا قابلِ ستائش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں