ٹیچرز کا مثبت رویہ،جدید ٹیکنالوجی سے تعلیمی معیار میں بہتری ممکن ہے،راؤ عبدالکریم

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) ٹیچرز کا مثبت رویہ اور جدید ٹیکنالوجی سے تعلیمی معیار میں بہتری ممکن،رائو عبدالکریم۔پرائیویٹ سکولز فورم پنجا ب کے زیر اہتمام ٹھیکریوالہ میں منعقدہ ٹیچرز ٹریننگ ورکشاپ میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، جدید تدریسی رحجانات کے فروغ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے موثر استعمال پر خصوصی تربیت دی گئی۔ ورکشاپ میں فیصل آباد کے درجنوں سکولز سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں ٹیچرز نے بھرپور شرکت کی۔سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد رائو عبدالکریم نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلاس میں بچوں کو ایکٹو رکھنے کے لیے ٹیچرز کو اپنے رویوں میں بہتری لانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو اپنے ذاتی مسائل اسکول کے باہر رکھنے چاہئیں اور بچوں میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنا ہی ایک کامیاب ٹیچر کی اصل صلاحیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اساتذہ جو گھر سے لیسن پلان کر کے آتی ہیں، وہ اپنے تعلیمی اہداف آسانی سے حاصل کر لیتی ہیں۔ماسٹر ٹرینر نگہت تبسم نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI)تدریسی عمل میں ایک انقلابی تبدیلی لا رہی ہے۔ جدید ٹولز کے استعمال سے نہ صرف بچوں کی دلچسپی بڑھائی جا سکتی ہے بلکہ رٹہ سسٹم کے خاتمے کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب رانا شاہد مقرب، ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی فیصل آباد چوہدری ندیم سندھو، چیئرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن محمد اسلم بٹ، محمد عاکف، شیخ غلام سرور، زاہد رشید بسرا، ملک طارق، ابرار حسین شاہ، میاں رضوان، حافظ محمود الحسن، حاجی جاوید اقبال، چوہدری عبدالرشید، محمد احمد، میاں ندیم شہزاد، حافظ عبدالوہاب,حیدر علی,راغب علی, سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ورکشاپ میں شریک اساتذہ نے فورم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی سرگرمیاں تدریسی مہارتوں میں اضافہ اور معیارِ تعلیم میں بہتری کا باعث بن رہی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جدید تدریسی طریقوں کو اپنی کلاس روم پریکٹس میں ضرور شامل کریں گے تاکہ طلبہ کی سیکھنے کی رفتار اور دلچسپی میں اضافہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں