ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد (بیوروچیف) ٹیکس گزاروں کیلئے اچھی خبر،ایف بی آر نے جون کی سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ ٹیکس گزار 4اگست تک اپنے گوشوارے جمع کروا سکیں گے ۔ اس سے قبل ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ 18جولائی تھی ۔ تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہزاروں ٹیکس گزار اپنے گوشوارے جمع نہیں کروا پا رہے تھے ۔ٹیکس گزاروں اور ٹیکس بار کی جانب سے ڈیڈ لائن میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں