ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2026 کے کرکٹ میڈیا رائٹس خطرے میں پڑ گئے

دبئی (سپورٹس نیوز) ٹی20ورلڈ کپ 2026 کے کرکٹ میڈیا رائٹس خطرے میں پڑ گئے، آئی سی سی کو نئے براڈ کاسٹر کی تلاش ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو فروری مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل ایک بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔بھارت کی ارب پتی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے زیر کنٹرول JioStar نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے چار سالہ انڈیا میڈیا رائٹس معاہدے کے بقیہ دو سال کے لیے کام نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں