پادری ایمرک جوزف کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فرسٹ پرسٹر ین چرچ ریلوے روڈ کے پاسٹر انچارج پادری ایمرک جوذف کی طرف سے انجمن تاجران ریلوے روڈ کے عہدیداروں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا’ افطار ڈنر میں انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ سٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران الائیڈ گروپ خالد محمود قاسمی’ نیاز احمد’ عبدالرحمن مانی’ میاں ریاض’ افتخار علی’ شیخ یاسین’ ملک صغیر اعوان ‘ شیخ عبدالوحید’ محمد علی ظریف’ فراز راشد کے علاوہ کرسچین کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی’ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میزبان فرسٹ پرسٹرین چرچ ریلوے روڈ کے پاسٹر انچارج پادری ایمرک جوذف نے کہا کہ ہم ہر سال رمضان المبارک میں اپنے مسلم بھائیوں کی خوشیوں میں شامل ہونے کیلئے افطاری کا اہتمام کرتے ہیں’ فیصل آباد سمیت پاکستان بھر میں مسلم مسیحی اتحاد ہمیشہ مثالی رہا ہے ‘ ہمیں یقین ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کا یہ سلسلہ آگے بھی یونہی چلتا رہے گا’ ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھا ہے’ جب بھی کوئی تہوار آتا ہے ہم کوئی تفرق کئے بغیر مل کر ایک دوسرے کے تہوار میں شرکت کرتے ہیں اور خوشیاں بانٹتے ہیں’ ہماری دعا ہے کہ مسلم’ مسیحی اتحاد ہمیشہ قائم رہے اور ہم دنیا کیلئے مثال قائم کریں’ افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ’ سٹی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران الائیڈ گروپ خالد محمود قاسمی و دیگر مقررین نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کا قابل فخر طبقہ ہے اور تمام مسیحیوں کو اتنے ہی حقوق حاصل ہیں جتنے کسی اور پاکستانی کو میسر ہیں ‘ ہم نے ہمیشہ مسلم’ مسیحی اتحاد’ امن و بھائی چارے کی بات کی ہے’ اور مسیحی بھائیوں نے بھی ہمیں ہمیشہ پیار دیا ہے’ ہماری دعا ہے کہ انہیں وہ ساری خوشیاں نصیب ہوں جن کی وہ تمنا کرتے ہیں’ وطن عزیز پاکستان مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کیلئے امن و سلامتی کا خطہ ہے’ ہمارے نبی رحمت ۖکی سیرت مبارکہ کا قیامت تک کیلئے پیغام محبت اور حضرت عیسی کی تعلیمات کا اصل مرکز و محور فلاح انسانیت اور امن و سلامتی ہے’ مسیحی بھائیوں نے ہمیشہ اپنے مسلم بھائیوں کے غم و خوشی کے مواقع پرہرممکن تعاون کیا ہے’ انہوں نے فرسٹ پرسٹرین چرچ کے پاسٹرانچارج پادری ایمرک جوذف اور ان کے ساتھیوں کا شاندار افطار ڈنر دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ہمارے لئے باعث صد خوشی کا مقام ہے کہ مسیحی بھائی بھی ہماری خوشیوں میں شرکت کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں