پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی،ملک اصغر ن لیگ سے فارغ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ملک محمد اصغر کو مسلم لیگ (ن) سے فارغ کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ (ن) پی پی115 کے صدر ملک محمد اصغر پارٹی قیادت کی جانب سے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود حلقہ پی پی115 سے بطور آزاد امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ قائدین نے ضمنی الیکشن میں پی پی115 سے میاں طاہر جمیل کو پارٹی کا ٹکٹ دیا مگر ملک محمد اصغر نے پارٹی قیادت کے فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے بحیثیت آزاد امیدوار شٹل کاک نشان پر الیکشن لڑنا شروع کر دیا جو پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ سینئر رہنمائوں کے بار بار رابطہ کرنے اور پارٹی کی جانب سے تین نوٹسز جاری ہونے کے باوجود ملک محمد اصغر الیکشن سے دستبردار نہ ہوئے جس پر مسلم لیگ (ن) سٹی کے جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمان نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اﷲ اور مسلم لیگ (ن) سٹی کے صدر شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ کی ہدایت پر ملک محمد اصغر کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بنیادی رکنیت منسوخ کر کے پارٹی اور پی پی115 کی صدارت سے فارغ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں