34

پانچ افراد نے شادی شدہ خاتون اغواء کرلی

گو جرہ (نامہ نگار)پا نچ افراد نے شادی شدہ خاتو ن کو اغوا کرلیا۔ چک نمبر 429 ج ب کے اظہر عباس نے تھا نہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے مو قف اختیار کیا ہے کہ اسکے بھا ئی پرویز کی اہلیہ فوزیہ بتول گھر میں موجود تھی کہ گاؤ ں مذکور کا اعجاز حسین اپنے دیگر چار سا تھیو ں کے ہمراہ آ گیا اور فوزیہ بتول کو زبردستی اغوا کرکے فرار ہو گئے صدر پو لیس نے مغویہ اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں