پانی لگانے کے تنازعہ پر فائرنگ،2افراد شدید زخمی

گوجرہ (نامہ نگار)نواحی گائوں میں مخالفین نے پانی کے تنازع پر دوافرادکو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر418ج ب کا امجد اور سیف اپنے رقبہ پر پانی لگانے میں مصروف تھے کہ اس دوران ان کے مخالفین مسلح ہو کر آگئے اورآتے ہی ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں سے امجدکو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ر یفر کر دیاگیا۔جبکہ ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے ۔تھانہ صدر پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں