پاکستان،آذرئیجان میں2ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان اور آذر بائیجان2ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدے کے قریب، آذربائیجانی وزیر معیشت کو فون؛ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کیلئے اعلیٰ سطحی رابطوں کی اہمیت پر زور’پاکستان اور آذر بائیجان 2ارب ڈالر کی آذر بائیجانی سرمایہ کاری کے حصول کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں، جیساکہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز آذربائیجان کے وزیر معیشت کے ساتھ مذاکرات کیے تاکہ پاکستان کی معیشت کے اہم شعبوں کی مالی معاونت (فنڈنگ) کے فریم ورک کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جا سکے۔ دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائل جباروف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں