پاکستانی شارٹ فلم پرمننٹ گیسٹ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش

کراچی (شوبز نیوز)پاکستانی شارٹ فلم پرمیننٹ گیسٹ کا ورلڈ پریمیئر ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں ہوگیا۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نادیہ افگن نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے۔ ہدایت کار ثنا جعفری اور فلم کی مرکزی کاسٹ نے ٹی آئی ایف ایف کے پلیٹ فارم پر ملک کی نمائندگی کی۔50 سالہ ثنا جعفری پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی شارٹ فلم کیساتھ ملک کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں