پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ستمبر’ اکتوبر میں شیڈول سیریز ملتوی

لاہور (سپورٹس نیوز) کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول سیریز ملتوی کر دی گئی ہے ۔ای ایس پی این کے مطابق پاکستان آئرلینڈ سیریز 2027میں ری شیڈول کیئے جانے کا امکان ہے ، سیریز کو پاکستان ٹیم کی مصروفیات کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، پاکستان آئر لینڈ سیریز میں تین ون ڈے میچز اور تین ٹی ٹوینٹی میچز شیڈول تھے ، آئر لینڈ کی ٹیم نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا ۔ستمبر میں ایشیا کپ اور اکتوبر میں جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز شیڈول ہونے کی وجہ سے سیریز کو آگے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں