9

پاکستان تحریک انصاف میدان سے بھاگ گئی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اورسابق اراکین اسمبلی میاں عبدالمنان۔سینیٹر سردارخلیل طاہرسندھو۔ چودھری فقیرحسین ڈوگر۔ مہرحامدرشید۔اورمیاں عرفان منان نے فیصل آبادمیں2صوبائی حلقوں پی پی115میں میاں طاہرجمیل اورپی پی 116 میں رانااحمدشہریارخاں کے بعد این اے104 میں بیرسٹرراجہ دانیال۔این اے96 میں بلال بدر چوہدری اورپی پی98میں آ زاد علی تبسم کی نامزدگی کو عوامی اورپارٹی کارکنوں کی امنگوں کے مطابق قراردیاہے مشترکہ بیان میں ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی میدان سے بھاگ گئی ہے اب میاں نواز شریف کے نامزدامیدواروں کا کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں صرف جمہوری اورقانونی کارروائی باقی ہے-انہوں نے پانچوں امیدواروں کاٹکٹ ملنے اورکامیابی کی پیشگی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے پارٹی سے وفادار اور کارکرردگی کی بنیاد پر ٹکٹ جاری کئے ہیں-وہ ان کی انتخابی مہم میں شامل ہوں گے انہوں نے ٹکٹ کے دیگر خواہشمند امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ پارٹی قیادت کے فیصلے کوتسلیم کرکے نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم کا حصہ بن کران کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کریں-انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف میاں نواز شریف کی پالیسی کے مطابق ملکی ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں عملی طور پر اقدامات کررہے ہیں جس سے عوام مطمئن ہیں 23 نومبرکو عوام تمام امیدواروں کوواضح اکثریت سے منتخب کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں