پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی’900سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79ہزار 405پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 450پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 78ہزار 471پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں