کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران تیزی کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی’1100سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ81ہزار674پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 118 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 80 ہزار 511 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی 1 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 278.27 روپے سے کم ہو کر 278.26 روپے پر آگیا ہے۔




