پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100انڈیکس میں 1800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق 100انڈیکس 1لاکھ 11ہزار 800پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے اور مارکیٹ میں بحالی کے رجحان کا مظہر ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ اضافہ ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری، سیاسی استحکام کی توقعات اور مالیاتی پالیسی میں ممکنہ نرمی کی توقعات کا نتیجہ ہے۔ سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھنے سے مارکیٹ میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں