2

پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے بڑی پیشرفت

اسلام آباد (بیوروچیف) تقریبا 11سال سے بند پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ پانچ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بحالی کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی۔وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے روس میں پاکستانی سفیر کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسٹیل ملز کی بحالی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کو دوبارہ فعال کیا جائے۔ یہ وژن حقیقت بننے جا رہا ہے۔پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور سرمایہ کاری میں پانچ روسی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے جامع روڈ میپ بھی تیار کر لیا گیا ۔ ہارون اختر نے کہا کہ اسٹیل ملز کی بحالی کا عمل اور روسی حکام سے ملاقاتیں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں