پاکستان فلاح پارٹی عوام کش بجٹ کو مسترد کرتی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی عوام کش بجٹ کویکسر مسترد کرتی ہے، پاکستان وینٹیلیٹر پر ہے اور حکمران آئی ایم ایف سے قرضے لیکر ملک میں اشرافیہ کی عیاشیوں کا سامان مہیا کر رہی ہے ۔ پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل، سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، سید راشد گردیزی، شیخ محمد علی، چوہدری ضمیر گجر، صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی، جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، محمد رفیق لودھی، حافظ غلام علی ودیگر ذمہ داران نے بجٹ 2025۔26کے بارے میں مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم زرعی ملک ہوتے ہوئے بھی زراعت میں خود کفیل نہیں ہو پا رہے، پاکستانی مصنوعات کی برآمدات نا ہونے کے برابر ہیں ، نوجوانوں کی ملازمتوں کے حوالے سے کوئی خاص فارمولا پیش نہیں کیا گیا، لوکل انڈسٹری کو درآمدی مشینری و خام مال پر کوئی سبسڈی نہیں دی گئی، بلکہ مزید ٹیکسز عائدکر دئیے گئے ہیں، بجلی کے نرخوں میں آئندہ آنے والے دنوں میں اضافے اور سولر پینل پر بارہ فیصد ٹیکس سے غریب کی تھوڑی بہت آسانی میں مزید مشکلات پیدا ہو جائیں گی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ اور ساتھ ساتھ پیسے نکلوانے پر ٹیکس کی مد میں بھاری کٹوتی سرکاری ملازمین کو جیسے تھے ویسے کی بنیاد پر رکھا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عوام کی زندگی میں بہتری کی بجائے کرپشن اور پارٹی ووٹ کو مضبوط کرنے کے سوا کچھ نہیں صرف ریکوڈک جیسے منصوبوں پر ملک چلانے کی سوچ ملکی معیشت کے لئے تباہ کن ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں