پاکستان فلاح پارٹی نے27ویں آئینی ترامیم مسترد کردیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی ترجمان زبیر بیگ نے مرکزی مشاورتی کونسل کے اجلاس کے بعد پارٹی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فلاح پارٹی کی مرکزی مشاورتی کونسل نے اجلاس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترامیم کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ پارٹی چیئرمین محمد رمضا ن مغل ایڈووکیٹ ،سینئر وائس چیئرمین سید آفتا ب عظیم بخاری ،سیکرٹری جنرل پروفیسر سید راشد علی گردیزی ،صدر پنجاب شمالی چودھری ضمیر گجر ،صدر جنوبی پنجاب عالمگیر خان ،صدر سندھ ناصر رحیم ،صدر کے پی کے سید عبدالرف ناصح اور صدر بلوچستان اسرار عمرانی صوبائی جنرل سیکرٹریزواراکین مشاورت نے شرکت کی مرکزی مشاورتی کونسل کے اجلاس کے بعد مشترکہ بیانیہ جاری کرتے ہوئے مرکزی ترجمان نیکہا کہ مجوزہ “آئینی ترامیم “میں عوامی مفاد کی کوئی ایک شق بھی شامل نہیں، بلکہ یہ محض خواص کے مفادات کے تحفظ کے لیے تیار کی گئی ہیں۔قائدین نے کہا کہ اگر ان ترامیم میں عوامی فلاح، زرعی اصلاحات، لینڈ ریفارمز یا تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے کوئی اقدام شامل ہوتا تو پاکستان فلاح پارٹی اس کا خیر مقدم کرتی۔ افسوس کہ حکمران طبقہ آج بھی اپنے طبقاتی مفادات کے گرد قانون سازی کر رہا ہے، جب کہ قوم کو ایسے آئینی اقدامات کی ضرورت ہے جو عام شہری کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لائیں۔اجلاس میں سانحہ “مریدکے ” کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔پاکستان فلاح پارٹی کسی بھی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کے حق میں نہیں ۔متاثرہ پارٹی کے سربراہ کا پر اسرار طور پر غائب ہونا تشویش ناک بات ہے ۔پاکستان کے آئین کے تحفظ اور سیاسی جماعتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسلام آباد ،لاہور ،ملتان اور کراچی میں اے پی سی کی میزبانی کریں گے ۔پاکستان فلاح پارٹی نے واضح کیا کہ وہ عوامی حقوق، شفاف طرزِ حکمرانی اور برابری کے مواقع پر مبنی نظام کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔اجلاس میں فلسطینیوں کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس ضمن میں ہماری پالیسی وہی ہے جو بانی پاکستان “قائد اعظم محمد علی جناح” نے ہمیں دی تھی۔ہم کسی ناجائز ریاست کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے ۔اجلاس میں “علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ “کے یوم پیدائش کے موقع پر مفکر پاکستان کی ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور تمام سیاسی جماعتوں کو “علامہ اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی سیاسی بصیرت اور وژن سے راہنمائی لینے کی ضرورت پر زوردیاگیا ۔اجلاس میں پاکستان فلاح پارٹی کے پیغام کوعام کرنے اور تنظیمی کام کو مزید متحرک وفعال کرنے کے لائحہ عمل پر غور وخوض کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں