پاکستان میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کنونیئرقائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل پروسیسنگ FPCCI ، کنو نیئر قائمہ کمیٹی ریجن پنجاب کاٹن اینڈٹیکسٹائل FPCCI حافظ فیصل احمددین نے پاکستان میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری اقدامات اٹھائے جائیں، کالاباغ ڈیم کی تعمیر اور چولستان کینال کی جلد تکمیل یقینی بنائی جائے۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً 35 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہو کر سمندر میں گر رہا ہے کیونکہ اسے ذخیرہ کرنے کے لیے ڈیم نہیں ہیں۔ اس سنگین صورتحال کے باعث پاکستان کو ایک تباہ کن بحران کا سامنا ہے جس کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں