پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف بے شمار قربانیاں دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاں ضیاء ا لر حما ن نے کہا ہے کہ پاکستان نے انتہا پسند ی اور دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ سرزمین پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کا پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کر یں گے ۔ انتہاپسندانہ نظریات اور د ہشتگر دی کیخلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری ر کھیں گے۔ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی قیادت میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں