پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دیدی

راولپنڈی(بیورو چیف)پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا۔ پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی 20اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے، بابر اعظم 74اور صاحبزادہ فرحان 63رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صائم ایک بار پھر لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 13رنز بناکر 29کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کی، صاحبزادہ فرحان نے 41گیندوں پر 3چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 132کے مجموعی اسکور پر آٹ ہوئے۔فہیم اشرف رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر بابر اعظم بھی 74رنز بناکر 163کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، یوں پاکستان کو چوتھے نقصان کا سامنا رہا، پھر محمد نواز بھی چار رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔ نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 10گیندوں پر 3چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27رنز کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے دئیے گئے 196رنز ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 19اوورز میں 126رنز پر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے رائن برل 67رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ،جبکہ کپتان سکندر رضا نے 23رنز کی اننگز کھیلی۔زمبابوے کے 9کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا، پاکستان کے عثمان طارق نے شاندار بولنگ کی اور 4 اوور میں 18رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔محمد نواز نے دو، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں