سائوتھمپٹن(سپورٹس نیوز) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ ،پاکستان ویمنز ٹیم کو مسلسل تیسری شکست ہوگئی ۔بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان ویمنز ٹیم 124 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہوئی۔ پہلی وکٹ پر 49رنز کی شراکت کے بعد ٹیم لڑکھڑا گئی ۔پاکستان ویمنز ٹیم 20اورز میں 8وکٹ پر 100رنز ہی بنا سکی۔ منیبہ علی 25،گل فیروزہ 23،کپتان فاطمہ ثناء 10پر پویلین لوٹ گئیں۔ ناہیدہ اختر اور سنجیدہ اختر نے 3، 3وکٹیں لیں۔ پاکستان ویمنز کو مسلسل تیسری شکست ہوئی ۔ پہلا میچ (14جون 2026): بھارت نے پاکستان کو 64رنز سے شکست دی۔ دوسرا میچ (17جون 2026): سائوتھ افریقہ نے پاکستان کو 2وکٹوں سے شکست دی۔ تیسرا میچ (20جون 2026): بنگلہ دیش نے پاکستان کو 23رنز سے شکست دی۔




