22

پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور عوامی فلاح کا منصوبہ ہے

فیصل آباد (پ ر)حلقہ پی پی 113 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری نجف ضیا وڑائچ نے کہا ہے پیپلز پارٹی کا منشور عوامی فلاح منصوبہ ہے ، کامیابی کے بعد گراس پراگریس اولین ترجیح ہوگی ، علاقائی مسائل ، ادراک ہے، ماضی میں حلقے کے عوام کو پسماندہ رکھا گیا اور انہیں ترقی کے ثمرات سے محروم کیا گیا۔ ان کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزکاغذاتِ نامزدگی منظور ہونے کے بعد پارٹی کارکنان اور معززین حلقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دس نکاتی عوامی فلاحی منشور کا اعلان کر دیا ہے اس منشور پر عمل در آمد تب ہی ممکن ہو سکے گا جب ہم بلاول بھٹوزرداری کو 8 فروری کو کامیاب کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں