پاکستان کا ایشیا کپ ہاکی میں شرکت سے انکار

ممبئی (سپورٹس نیوز) ہاکی انڈیا کے آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت کے معاملے پر میڈیا سے گفتگو میں ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ہاکی انڈیا کے آفیشل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گزشتہ روز ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ایشیا کپ میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔ ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ بھارتی حکومت پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے لیے رضا مند بھی تھی۔ہاکی انڈیا کے آفیشل نے جولائی کے آخر میں پاکستان ٹیم کے ویزے اپلائی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔آفیشل کا گفتگو میں کہنا تھا کہ اب ہم نے بنگلہ دیش کو شرکت کا دعوت نامہ بھجوا دیا ہے۔دوسری جانب پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے نومبر دسمبر میں بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں بھی شرکت غیر یقینی ہے۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 29اگست سے 7ستمبر تک بھارت کے شہر راج گیر میں شیڈولڈ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں