10

پاکستان کا مستقبل مضبوط اداروں،متحد قوم اور آئین کی حکمرانی میں ہے،طاہر جمیل ایم پی اے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) پا کستان مسلم لیگ (ن ) کے پی پی 115سے ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ ہم ریاست پاکستان، پاک فوج اور قومی سلامتی کے بیانیے کیساتھ کھڑے ہیں، پاکستان دشمن بیانیے’ جھوٹ’ فتنہ اور انتشار کی سیاست نے ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، مگر سچ ہمیشہ ریاست کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، قوم نے واضح طور پر دیکھ لیا کہ اداروں کے خلاف سازشیںکرنے والے آج خود اپنے ہی جھوٹ کے بوجھ تلے دب چکے ہیں، پاک فوج پاکستان کی حفاظت، امن، استحکام اور ترقی کی واحد ضمانت ہے۔ جو لوگ اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ دراصل ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور قوم ایسے عناصر کو ہمیشہ رد کرتی رہی ہے۔ ہم دشمنوں کے پروپیگنڈے، غلط معلومات اور گمراہ کن بیانیوں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان کا مستقبل صرف مضبوط اداروں، متحد قوم اور آئین کی حکمرانی میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں