پاکستان کو سیلاب سے بچانے کیلئے ڈیمزناگزیر ہو چکے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کومستقل طورپر سیلا ب سے بچانے کیلئے ڈیمز ناگزیر ہو چکے ہیں کسی جماعت کو بھی آ بی سیاست نہیں کرنی چاہئے تمام صوبوں اور سیاسی جماعتو ں کو اتفاق رائے سے فیصلہ کرناچاہئے- وزیراعظم میاں شہباز شریف سیلا ب متاثرین کے بجلی بل بھی 6ماہ تک معاف کر دیں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہردورمیں ملک اورقوم کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے-سیلاب قدرتی آ فت ہے اس میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف متاثرین کو مشکلات سے نکالنے اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں خودمتحرک ہیں-جو لوگ ہیلپ لائن پر رابطہ کرتے ہیں انہیں فورا ریسپانس دیا جا رہا ہے-انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کو پروا نہیں کہ پنجاب میں لوگ ڈوب گئے ہیں۔ اگر کھانا حفظان صحت کے مطابق لوگوں کو پہنچایا گیا تو اس پر بھی سیاست کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں