پاکستان کو شکست

لاہور (سپورٹس نیوز) دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو41رنز سے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کی پوری ٹیم نے 44 اوورز میں 190 رنز بنا کر آٹ ہو گئی۔پاکستان کا بیٹنگ آرڈر آسٹریلوی بولرز کے سامنے ناکام ہو گیا اور چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا۔ اوپنر معاذ صداقت بغیر کوئی رن بنائے نیتھن ایلس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، جبکہ صاحبزادہ فرحان بھی صرف تین رنز بنا کر میتھیو کوہنیمن کا شکار بنے۔بابر اعظم سے بڑی اننگز کی امید تھی تاہم وہ بھی ناکام ثابت ہوئے اور 16 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد غازی غوری نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم وہ ایڈم زمپا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا سات اور عبدالصمد دو رنز بنا کر آئوٹ ہوئے یوں 58 کے مجموعی سکور پر پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔مشکل صورتحال میں شاداب خان اور عرفات منہاس نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور ساتویں وکٹ کے لیے 59 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ عرفات منہاس 33 رنز بنا کر نیتھن ایلس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز انتہائی خراب رہا، الیکس کیری میچ کی پہلی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آئوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد میتھیو شارٹ 15 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار بنے۔ابتدائی دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد جوش انگلس اور مارنس لبوشین نے سکور کو سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم لبوشین صرف پانچ رنز بنا کر عرفات منہاس کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔کپتان جوش انگلس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے، لیکن وہ بھی عرفات منہاس کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس کے بعد کیمرون گرین اور میٹ رینشا نے ٹیم کو سہارا دیا۔ کیمرون گرین نے 53 رنز جبکہ رینشا نے 43 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ اسی دوران اولیور پیک نے بھی 31 رنز بنا کر سکور کو مزید آگے بڑھایا۔آخری اوورز میں وکٹیں مسلسل گرتی رہیں۔ میتھیو کوہنیمن، نیتھن ایلس اور دیگر نچلے آرڈر کے کھلاڑی زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکے جبکہ ایڈم زمپا صفر کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے بولنگ میں شاندار کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ شاہین شاہ آفریدی نے تین، حارث رف، ابرار احمد اور عرفات منہاس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ معاذ صداقت نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔آسٹریلیا نے بلی سٹینلیک کی جگہ ایڈم زمپا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں