1

پاکستان کی امریکہ کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد ( بیو رو چیف )پاکستان کی امریکہ کو برآمدات میں ریکارڈ اضافہ،مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان نے امریکہ کو تین ارب ڈالر تک کی مصنوعات برآمد کیں جبکہ ایک ارب باسٹھ کروڑ کا سامان امریکہ سے منگوایا گیا۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں دوطرفہ تجارتی حجم چار ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر رہا۔دستاویزات کیمطابق پاکستان کی امریکہ کو برآمدات میں 3 سے 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،6 ماہ میں پاکستان نے امریکہ کو 3 ارب ڈالر تک کی مصنوعات برآمد کیں،6 ماہ کے دوران امریکہ سے 1.62 ارب ڈالر کا سامان درآمد کیا گیا،پاک امریکہ مجموعی دوطرفہ تجارتی حجم 4.61 ارب ڈالر رہا،تجارتی توازن 1.36 ارب ڈالر پاکستان کے حق میں رہا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال امریکا کو 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کی مصنوعات بھیجی گئی تھیں،امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 6 ماہ میں 3 فیصد،8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل مصنوعات کی ایکسپورٹس 4 فیصد اضافے سے 2 ارب 47 کروڑ ڈالر رہیں۔دستاویز کیمطابق مینوفیکچرنگ اورمائننگ کی برآمدات 3 فیصد بڑھ کر 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئیں، زرعی اور غذائی اشیا کی برآمدات 9 فیصد اضافے سے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،پاکستان نے گزشتہ سال امریکہ کو مجموعی طور پر 5.28 ارب ڈالر کی ایکسپورٹس کیں،دوطرفہ مجموعی تجارت کا سالانہ حجم 8.71 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔امریکہ اور یورپی یونین سیبھارتی ڈیل کے بعد پاکستانی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، پاکستانی مصنوعات پر امریکی ٹیرف کی شرح 19 فیصد، بھارتی مصنوعات پر 18 فیصد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں