1

پاکستان کی بقاء اجتماعی ذمہ داری ہے

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتیں اتحاد کا مظاہرہ کریں، یہ چیلنج اجتماعی ذمہ داری کے بغیر عبور نہیں کیا جا سکتا۔ایوان بالا میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹراعظم نذیرتارڑنے کہاکہ مسلح افواج کے اہلکار روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں تاکہ ملک کی حفاظت کی جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت خود کو خطائوں سے مبرا نہیں کہہ سکتی ۔انہوں نے زور دیا کہ انتخابی احتساب یا یکطرفہ بیانیے قومی بحران کے حل میں مددگار نہیں ہیں۔انہوں نے سیاست کو مذاق، طنز اور الزامات کا میدان بنانے سے خبردار کیا، کیونکہ ان عادات سے عوامی مباحثہ زہر آلود ہوتا ہے اور قومی ہم آہنگی کمزور پڑتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں