پاکستان کی بنگلہ دیش کی حمایت

لاہور (سپورٹس نیوز) ایک کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے ۔ ویب سائٹ کے مطابق پی سی بی نے اس خط کی کاپی آئی سی سی کے تمام رکن بورڈز کو بھی ارسال کی ہے۔دعوی کیا گیا ہے کہ خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے اس موقف کی حمایت کی ہے کہ وہ خطے میں موجود سیاسی کشیدگی کے باعث بھارت میں کھیلنے کے خواہاں نہیں۔دوسری جانب اس معاملے پر پی سی بی سے موقف لینے کی کوشش شروع کر دی ہے، تاہم تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں