پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کیلئے بدستور بند

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے حکومت کی منظوری کے بعد نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 24 فروری 2026 تک بند رہے گی۔ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اس پابندی کا اطلاق بھارتی ایئر لائنز کے تمام رجسٹرڈ مسافر طیاروں کے علاوہ فوجی اور نجی طیاروں پر بھی ہوگا، اور انہیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں