پاکستان کی مسلح افواج جذبہ ایمانی سے مالا مال ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سنٹرل کمیٹی کے ممبر سید محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طا قت ہے، انڈیا نے اگر دوبارہ میلی اکھ سے پاکستان کی طرف دیکھا تو پا کستان ایسا پیغام دے گا جو انکی نسلیں صدیوں یاد رکھیں گی، آج پاکستان کی بہادر افواج نے دلیری سے لڑتے ہوئے انڈیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی فوج جذبہ ایمانی سے مالا مال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ یوم تکبیر کے موقع پر ہم اپنے قائد میاں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اس وقت دنیا کے ہر طرح کے دبا کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے انہوں نے ایٹمی دھماکے کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں