25

پاک فوج زندہ آباد تحریک پاکستان کے زیر اہتمام یوم دفاع کانفرنس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج زندہ باد تحریک پاکستان کے زیر اہتمام یوم دفاع کانفرنس چوک گھنٹہ گھر میں منعقد ہوئی’ جس میں چیئرمین ایم ندیم پاشا’ وائس چیئرمین عمران شہزاد’ سینئر وائس چیئرمین نثار احمد’ سرپرست اعلیٰ رانا عبدالغفار صوبیدار ‘ سردار اسماعیل ڈوگر’ ذیشان ملک’ خرم رضا’ جاوید شاہ’ شہزاد بٹ’ رانا آصف ارشد ودیگر اکابرین نے شرکت کی’ کانفرنس میں افواج پاکستان کے شہیدوں’ غازیوں اور جوانوں کی عظیم کارکردگی اور لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا’ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک فوج زندہ باد تحریک پاکستان ایم ندیم پاشا نے کہا کہ افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے آج کوئی دشمن ارض وطن کی طرف سے میلی آنکھ کی طرف نہیں دیکھ سکتا’ انہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں آج پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے’ جس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خارجہ پالیسی’اعلیٰ حکمت عملی اور وطن سے لازوال محبت ہے’ 10 مئی کو پاکستان کے ازلی دشمن انڈیا کو عبرتناک شکست دینے کے بعد بہترین خارجہ پالیسی کی بدولت انڈیا کو دنیا میں اکیلا کردیا ہے اور آج پوری دنیا پاکستان کی ہاں میں ہاں ملا رہی ہے’ کانفرنس کے اختتام پر تمام حاضرین نے کھڑے ھوکر افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوسلیوٹ پیش کیا’ کانفرنس کے اختتام پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں