پاک فوج فتنہ خوارج کو جڑسے ختم کرکے رہے گی

ساہیوال (بیوروچیف )صدر راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن اور سینئر کالم نگار میاں بابر صغیر نے کہاہے کہ پاک فوج فتنہ خوارج کو جڑ سے ختم کرکے رہے گی۔ دہشتگردوں کا سر کچلنے کیلئے پوری قوم متحد ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے ہمارا فخر ہیں۔ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے۔ حالات کے پیش نظر ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ملک میں صوبائی منافرت پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ دشمن جان لے پاکستان قائم رہنے کیلئے بنا ہے اور قائم رہے گا۔شہداء پاکستان کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں