پاک فوج قوم کی عزت و وقار کی علامت ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاک فوج، فخر ملت محافظ وطن پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ اور قوم کی عزت و وقار کی علامت ہے۔ وطن کی مٹی کے ایک ایک ذرے کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ جب بھی قوم پر کڑا وقت آیا یہ بہادر فورس سینہ تان کر دشمن کے سامنے کھڑی ہوئی اور دشمن کو پسپاہونے پر مجبور کر دیا۔ ہمیں اپنی آزادی سکون اور سلامتی اس جانباز فوج کے مرہون منت نظر آتی ہے۔ ہمارے محافظوں کی جانثاری پر پوری قوم کو فخر ہے یہ وہ جوان ہیں جو خاموشی سے قربانیاں دیتے ہیں شہادت کو سعادت سمجھتے ہیں اور اپنی جانیں وطن پر نچھاور کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ ان کے جذبے حو صلے اور ایثار کو سلام پیش کرنا ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے۔ آج کی یہ پریس کا نفرنس بین المسالک رواداری کونسل کے زیر اہتمام وطن عزیز کی موجودہ صورتحال اور اللہ تبارک وتعالیٰ کی بارگاہ میں اظہار تشکر کرنے شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور قومی وملی یکجہتی کے اظہار کیلئے تمام مسالک کے جید علمائے کرام کی مشترکہ پریس کانفرنس ہے ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی مرکزی صدر بین المسالک رواداری کونسل پاکستان مولانا محمد یوسف انور ڈاکٹر ممتاز حسین، مولانا مفتی محمد یحیی، سید حسنین شیرازی، پروفیسرپیر محمد آصف رضا قادری،ڈاکٹر عبد الحفیظ، مولانا شیخ سلیم الرحمن، مولانا عبد الصمد معاذ مولانا ظہیر السلام مولانا محمد رشید احمد رضوی و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں