پبلک ٹرانسپورٹ کی اوور چارجنگ کسی صورت برداشت نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹ میں عوام کا سفر محفوظ بنانے کیلئے بسوں کی چھتوں پر سواریوں کو بٹھانے پر پابندی عائد ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹریفک پولیس کو احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے نئے حکم نامہ پر عمل درآمد بارے سیکرٹری آر ٹی اے راشد علی اور ٹریفک پولیس افسران سے میٹنگ کی۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں اوورلوڈنگ اور سواریوں کو چھتوں پر بٹھانا حادثات میں اضافے کا بڑا سبب ہے۔مشترکہ سکواڈ تشکیل دے کر احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کیا جائے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی اوور چارجنگ بھی کسی صورت برداشت نہیں۔بس ویگن اڈوں پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں