پرائز بانڈز نمبروں پر جواء کھیلنے والے5 افراد گرفتار

گوجرہ(نامہ نگار) سٹی پولیس نے پرائز بانڈز نمبر و ں کی پر چیوں پر جوا کھیلنے وا لے پا نچ افراد دھر لئے۔ معلو م ہوا ہے کہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ محلہ مسلم آ باد میں کچھ افرادپرائز بانڈز کی پرچیو ں پر جوا کھیلنے میں مصروف ہیں جس پر سٹی پولیس نے چھا پہ مار کر چک نمبر 352 ج ب کے محمد بلا ل، نیوپلا ٹ کے مجاہد حسین، وزیر پارک کے اصغر علی، چونگی والی گلی کے حسین علی اور محلہ اسلا م پورہ کے عبدالرحمن کر پر چی جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہا تھو ں قابو کرلیا اور انکے قبضہ سے جوا پر لگی رقم، پرچیا ں اور نمبرو ں والے چٹھے برآ مد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں