پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشی پر قابو پانے میں ناکام

گوجرہ (نامہ نگار)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ حکومتی نرخو ں میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتو ں پر عمل درآ مد کروانے میں بری طرح ناکا م ہو گئے دکاندار مرضی کے ریٹ مقرر کرکے گوشت سمیت دیگر اشیا ء خوردو نوش فروخت کر نے میں مصروف ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق تحصیل گوجرہ میں نصف درجن سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود ہیں جو بازارو ں میں نکلنے کی بجا ئے اپنے دفاتر میں بیٹھ کر ہی سب اچھا کی رپورٹس دے رہے ہیں اور بازارو ں میں دکاندار از خود ہی اشیا ء کے ریٹس مقرر کر تے ہیں خصوصاً گوشت کی قیمتیں آسما ن سے با تیں کر رہی ہیں چھوٹا گوشت 2500 روپے اور چھوٹا گو شت 1200 روپے تک فروخت ہو رہا ہے اسی طرح سبزیو ں کی قیمتیں بھی دکا ندار اپنی مرضی سے مقرر کرتے ہیں اور شہریو ں کو دونو ں ہا تھو ں سے لوٹنے میں مصروف ہیں مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سبزی اور فروٹ کے ریٹس پر لسٹ مقرر کرکے بازار میں سپلا ئی کی جا تی ہے مگر ان قیمتو ں پر عمل درآ مد کروا نے وا لا کوئی نہیں عوا می حلقو ں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دفاتر سے نکا لیں اور عوا م کو ریلیف دینے کیلئے روزا نہ کی بنیا د پر قیمتو ں کی نگرانی کی جا ئے تا کہ شہریو ں کو سکو ن میسر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں