پرائیویٹ حج کوٹہ منظور

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی پیش کردہ پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030 منظور کر لی۔پرائیویٹ حج کوٹہ کی سخت شرائط بھی سامنے آگئیں ۔ ترجمان وفاقی مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج کے لیے کوٹہ سسٹم کے بجائے کارکردگی اور کمپلائنس پر مبنی نظام نافذ ہوگا جبکہ موجودہ حج آپریٹرز کی دوبارہ جانچ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج کوٹہ ”پہلے آئیں، پہلے پائیں” بنیاد پر مختص ہو گا جبکہ کم از کم 2ہزار حجاج کی بکنگ ہر آپریٹر کے لیے لازمی ہوگی اور اس سے کم بکنگ پر کمپنی غیر فعال قرار دی جائے گی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق ناکام کمپنیوں کی نصف سیکیورٹی ضبط، حجاج کو خودکار طور پر دوسری کمپنیوں میں منتقل کیا جائے گا جبکہ تمام حج کمپنیوں کی آزاد ماہرین کے ذریعے جانچ اور درجہ بندی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں